کوئٹہ کے دونوں سولر بچے میڈیکل ٹیسٹوں کیلئے لاہور منتقل

16 مئی 2016

اسلام آباد (قاضی بلال) کوئٹہ کے سولر بچوں کو علاج میں مزید تحقیقات کیلئے لاہور اور ٹیسٹ کیلئے لاہور منتقل کردیاگیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کریگی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق دونوں بچوں کی حالت کافی حد تک بہتر ہے اور حکومت اس کے حوالے تمام انتظامات کررہے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی لیب میں انکے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ چند روز میں ان کی بیماری سامنے آجائیگی کوئٹہ کے سولر بچے شعیب اور عبدالرشید اس وقت اپنے والد کے ہمراہ لاہور میں مقیم ہیں۔