مسلم لیگ ن حکومت بچانا چاہتی ہے تو کسی اور کو وزیراعظم لے آئے: شیخ رشید

16 مئی 2016

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کیں نہ ہی نوازشریف حکومت کے خاتمے پر کروں گا ‘ (ن) لیگ حکومت بچانا چاہتی ہے تو کسی اور کو وزیر اعظم لے آئے ورنہ رواں سال (ن) لیگی حکومت کے خاتمے اور انکی سیاسی فاتحہ خوانی کا ہے‘ بلاول بھٹو نوازشریف حکومت کیخلاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ‘اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں۔ 2018ء سے پہلے ضرور انتخابات ہوں گے فوج اور حکومت کسی بھی سطح پر ایک پیج پر نہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا پانامہ لیکس کا معاملہ (ن) لیگ حکومت کا خاتمہ ثابت ہوگا لیکن اگر (ن) لیگ اپنی حکومت بچانا چاہتی ہے توا نکے واحد آپشن یہی ہے کہ نوازشر یف کو وزیر اعظم کے عہدے سے الگ کر کے کسی اور کو وزیر اعظم بنادیں ورنہ سب کچھ ختم کر لیں گے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...