’’بات کرنی ہے تو اُردو میں کرو‘‘ انگریزی میں صحافی کے سوال کرنے پر میرا برہم ہوگئیں

16 مئی 2016

لاہور (آئی این پی) فلم سٹار میرا انگریزی میں صحافی کے سوال کرنے پر برہم ہوگئیں۔ انگریزی میں بات کر نے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزلاہور کے علاقہ ڈیفنس میں میرا کی نئی فلم ’’ہوٹل‘‘ کے پرئمیر شو کے موقع پر جب وہ صحافیوں سے گفتگو کر نے کیلئے آئیں تو ان سے ایک صحافی نے فلم کے حوالے سے انگلش میں سوال کردیا توا س پر میرا غصہ میں آگئی اور کہا کہ جب اُردو چینل ہیں تو میں انگلش میں بات کیوں کروں، اگر بات کرنی ہے تو اُردو میں کرو، انگلش میں بات نہیں کروں گی جس کے بعد وہ اپنی فلم کے حوالے سے اُردو میں صحافیوں سے بات کرتی رہیں۔