یوم تکبیر 28 مئی کو منایا جائے گا

16 مئی 2016

لاہور (آن لائن) پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 18برس مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں شہری ’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو ملی جوش و خروش سے منائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سنیئر رہنما نے آن لائن کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام خصوصی تقاریب، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاہم تقریب کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکز میں وفاقی وزیر اطلاعات کریں گے۔