ملک کے بیشتر علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں، لاہور کا ٹمپریچر 41ہو گیا

16 مئی 2016

لاہور (نیٹ نیوز) ملک کے بیشتر علاقے گزشتہ روز شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، آگ برساتے سورج نے شہریوں کے کس بل نکال دئیے، گرمی کے باعث ناران میں گلیشیئر پھسلتا ہوا سڑک پر آ گیا۔ لاہور کا درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ سکھر 46کوٹ، ادو میں 49 اور لاڑکانہ میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔