سبزہ زار سے جعلی ایم پی اے گرفتار پولیس افسروں کو دھمکیاں دیتا تھا
لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار پولیس نے خود کو ایم پی اے ظاہر کرکے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فون کرکے دھمکیاں دینے والے نوسرباز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ نور سٹوڈیو، ملتان روڈ کے رہائشی جہانگیر اقبال نے ڈی ایس پی سبزہ زار اور ایس ایچ او سبزہ زار کو فون کیا اور خود کو ایم پی اے خواجہ عمران نذیر بتایا جب کہ مقدمہ درج نہ کرنے پر دھمکیاںدیں۔ پولیس افسروں نے شک پڑنے پر ملزم جہانگیر کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔