46 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں، 2 کاریں اور 10 موٹر سائیکل چوری
لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) لاہور میں 46 لاکھ سے زائد کی وارداتیں، 2 کاریں، 10 موٹر سائیکل چوری کرلیں۔ ڈاکوؤں نے سبزہ زارکے بابر کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میںشفیق کے گھر سے 6 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نواب ٹائون میں امداد اللہ اور ا س فیملی سے 7لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل، جوہر ٹائون میں رفیق سے 2 لاکھ، فیکٹری ایریا میں ندیم سے ایک لاکھ اور موبائل، جوہرٹاؤن میں انیس سے ایک لاکھ، نشترکالونی میں زاہد سے95 ہزار اور موبائل، اقبال ٹائون میں شاہد سے 50 ہزار اور موبائل، ٹائون شپ میں خالد سے 23 ہزار اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ چوروں نے جوہرٹائون میں عامر کی دکان سے 8 لاکھ روپے، کاہنہ میں فاروق کی دکان سے 5 لاکھ روپے، نواب ٹائون میں اظہر کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔چوروں نے ستوکتلہ سے اسحاق، جنوبی چھاؤنی سے نواز کی گاڑیاں جبکہ اسلام پو رہ میں سے رفیق، نواں کوٹ میں مظہر، گلشن راوی میں مشتاق، ٹائون شپ میں حسنین، ہنجروال میں عاصم، نواب ٹائون میں آصف، سبزہ زار میں کامران، فیکٹری ایریا میں حبیب، لیاقت آباد میں اشرف، قلعہ گجر سنگھ میں سے شہباز کی مو ٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں فیروزوالا میں ڈاکوئوں نے موبائل سنٹر کی دکان میں گھس کر اسکے مالک علی عباس کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 25 ہزار روپے 5 موبائل، لیب ٹاپ چھین لیا۔ چوروں نے زمیدار احمد حسین کے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے کے مویشی چوری کر لئے۔ چوروں نے آصف کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کا سامان چوری کرلیا۔ نامعلوم افراد عرفان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے خاتون سے پرس چھین لیا، نقدی موبائل لیکر فرار ہوگئے۔