پاکستان کسان اتحاد کا مطالبات کے حق میں پرسوںپنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

16 مئی 2016

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں 18 مئی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چودھری محمد انور کے مطابق 18 مئی کو کسان صوبہ بھر سے اکٹھے ہوں گے۔ اس دن کا نعرہ یہی ہو گا ’’جاگ کسان جاگ تیری فصل لے گئے کالے ناگ‘‘۔ آئی این پی کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کیونکہ کرپشن کی وجہ سے صرف دیگر شعبے ہی نہیں زراعت کا شعبہ بھی تباہ ہو رہا ہے اس لیے ہم نے بھی اپنے مطالبات کے ساتھ کرپشن کے خلاف بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔