ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار‘ جون کے پہلے ہفتے آئینگے

16 مئی 2016

لاہور (این این آئی) قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کے مصروف شیڈول کے باعث رواںماہ کی بجائے جون کے پہلے ہفتے آمد متوقع ہے جسکے باعث قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد بوٹ کیمپ تک بھی مکی آرتھر کھلاڑیوں کو جوائن نہیں کر سکیں گے ۔ کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹر زکا بوٹ کیمپ جاری ہے جہاں ٹرینر گرانٹ لوڈن کرکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ جنوبی افریقن مکی آرتھر نے آسٹریلیا کی قومیت کی درخواست دے رکھی ہے اور جلد انہیں پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا لیکن رواں ماہ مصروف شیڈول کے باعث ان کا پاکستان آنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔کوچ کو کرکٹرز کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پہنچا دی گئی ہے۔