باتیں نہ مانیں گئیں تو عہدے سچ چمٹے رہنے کی بجائے استعفیٰ دیدوں گا: انضمام الحق

16 مئی 2016

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح کہا ہے کہ اگر ان کی باتیں نہ مانی گئیں تو محض تنخواہ لینے کیلئے عہدے سے چمٹے نہیں رہیں گے بلکہ استعفیٰ دینے کو ترجیح دیں گے۔ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے بورڈ پر واضح کردیا تھا کہ میں صرف نوکری نہیں کروں گا بلکہ اپنی تجاویز پر عمل بھی کرائوں گا۔جب میں کپتان تھا تو چیف سلیکٹرز سے اپنی بات منواتا تھا اور اب میں دوسرے کپتانوں کی بات بھی غور سے سنوں گا۔ اللہ نے مجھے بہت نوازا ہے، افغانستان کے علاوہ بھی بہت سے بورڈز کی جانب سے کوچنگ کی آفر ہیں۔ ا پاکستان کرکٹ کی خدمت نہیں کرسکوں گا تو میں استعفیٰ دے کر گھر جانے میں بھی بالکل بھی دیر نہیں لگائوں گا۔