انٹر سکول ایروبکس چیمپیئن شپ انڈر 12 گیریژن اکیڈمی کے نام

16 مئی 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر سکول ایروبکس چیمپیئن شپ انڈر12 کا ٹائٹل گیریژن اکیڈمی جونیئر سرور شہید روڈ نے جیت لیا۔ جبکہ سینئر میں پیپس سکول کے نام پہلی پوزیشن رہی۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں بڑی تعداد میں سکولز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ انڈر 12 میں گیریژن اکیڈمی جونیئر ٹیم نے پانچویں بار پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ یونیک اکیڈمی نے دوسری جبکہ پیپس سکول تیسرے نمبر پر رہا۔ سینئر کیٹگری میں پیپس سکول نے پہلی، کپس نے دوسری جبکہ یونیک اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی صدر ظہیر عباس اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔