دعا ہے دورہ انگلینڈ سے پہلے ٹھیک ہوکر قومی ٹیم کا حصہ بن جاوں:محمد حفیظ

16 مئی 2016

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ نئے کوچ اور سیٹ اپ کے ذریعے ٹیم میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے دعا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے پہلے ٹھیک ہوکر قومی ٹیم کا حصہ بن جاوں۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا حصہ بننے پرخوش آمدید کہتے ہیں ٹیسٹ ٹیم تو اچھی ہے ہی لیکن ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ نئے کوچ اور سیٹ اپ کے ساتھ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔اپنی انجری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں میری دعا ہے کہ جلد ٹھیک ہوجاو?ں تاکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران قومی ٹیم کا حصہ بن سکوں۔ دورہ انگلینڈ ٹیم اور میرے لیے بہت اہم ہے اور کوشش کریں گے کہ یہاں سے کامیابیوں کا سفر دوبارہ شروع کرسکیں۔