نیشنل سینئر والی بال چیمپئن شپ: واپڈا ائرفورس،نیوی اور آرمی نے میچز جیت لئے

16 مئی 2016

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) 49ویں نیشنل سینئر والی بال چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن واپڈا ، ائر فورس، نیوی اور آرمی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پہلے میچ میں واپڈا نے پی او ایف کو 3-1سے ہرایا۔ ائر فورس نے پولیس کو3-0سے ہرایا۔ نیوی نے پنجاب کو 3-0سے شکست دی۔ آرمی نے خیبر پختونخوا کو ایک سخت مقابلے کے بعد3-1 سے ہرایا۔آرمی کے عدیل، باسط اور حیدر جبکہ خیبر پختونخوا کے وسیم اور فاروق نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا۔