قومی کرکٹرز کا بوٹ کیمپ کوئی کھلاڑی فٹنس معیار پر پورا نہ اترا

16 مئی 2016

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد میں آرمی پی ٹی سکول میں قومی کرکٹ ٹیم کے بوٹ کیمپ کے دوسرے روز کوئی کرکٹر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر سکا نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ کے ابتدائی ٹیسٹ میں تمام کھلاڑی ناکام ہو گئے فواد عالم اور شان مسعود کے سوا کوئی کھلاڑی مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا فزیکل ٹریننگ کیمپ میں پہلے ہفتے کھلاڑیوں کی کنڈیشنگ ٹریننگ ہو گی جس میں پیرا ایکسرسائز‘ پش ریس‘ چن اپ اور دیگر ورزشیں شامل ہیں آرمی انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی جاری کیمپ میں ایک میل کا فاصلہ 6 منٹ میں طے کرنا تھا۔