ایتھلیٹس کی دھوکہ دہی پر شرمندہ ‘روس نے معافی مانگ لی

16 مئی 2016

ماسکو(سپورٹس ڈیسک)روس کے وزیر برائے کھیل ویٹالی مٹکو نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقامی اینٹی ڈوپنگ نظام کی پکڑ میں نہ آنے والے اپنے دھوکے باز ایتھلیٹس کی حرکتوں پر ’انتہائی معذرت خواہ‘ اور ’شرمندہ‘ ہے۔کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد روس کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔تاہم ویٹالی مٹکو کا کہنا ہے کہ ’ریو اولمپکس 2016 میں شرکت کے حوالے سے روس کے تمام ایتھلیٹس پر پابندی لگانا ناجائز اور غیر مناسب ہوگا، اور ممنوعہ ادویات سے پاک ایتھلیٹس کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔انھوں نے سنڈے ٹائمز میں لکھا کہ ’ریو اولمپکس کے لیے ایتھلیٹس کے سختی کے ساتھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔واڈا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل رشیا ایتھلیٹکس فیڈریشن، روسی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور روسی ایتھلیٹکس فیڈریشن ممنوعہ ادویات کے انسداد کے طریقہ کار پر مکمل طریقے سے عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...