لیگ سپنر یاسر شاہ کے ایم آر آئی سکینزآج ہونگے

16 مئی 2016

ایبٹ آباد (صباح نیوز) لیگ سپنر یاسر شاہ کے ایم آر آئی سکینزآج شروع ہوں گے ، رپورٹس کے بعد ان کے بائیں گھٹنے کی انجری کا اندازہ لگایا جائے گا۔لیگ سپنر یاسر شاہ بائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث کاکول کے فٹنس کیمپ میں رپورٹ نہیں کر سکے تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کا کہا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کے اسکینز کا سلسلہ پیر سے شروع کیا جائے گا تاکہ انجری کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ اگر یاسر شاہ کے گھٹنے میں صرف اسٹرین ہوا تو پھر ان کے جلد تکلیف سے چھٹکارا پانے کا امکان ہے ورنہ وقت درکار ہو گا ۔