نبی یوسف میموریل پروفیشنل گالف چیلنج کپ کا ٹائٹل شبیر اقبال نے جیت لیا

16 مئی 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا نبی یوسف میموریل پروفیشنل گالف چیلنج کپ کا ٹائٹل شبیر اقبال نے جیت لیا۔ شیبر اقبال نے چار راونڈ میں مجموعی طور پر 282 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ رائل پام کے شاہد جاوید دو سکور کے فرق سے رنر اپ رہے۔ چیمپئن شپ کے آغاز پر 93 پروفیشنل گالفرز نے حصہ لیا دو راونڈ کے بعد گالفرز کو شاٹ لسٹ کرتے ہوئے ان کی تعداد 44 کر دی گئی جن کے درمیان 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔