فاسٹ بائولر عامر کی درخواست آج جمع ہوگی‘ویزا رواں ہفتے مل جائیگا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامرکامسئلہ حل ہوگیا، فاسٹ بائولرکے ویزا کی درخواست آج جمع کرائی جائیگی جبکہ رواں ہفتے برطانیہ کا ویزا مل جائیگا۔ بورڈ اہلکارکے مطابق عامرکا کیس سلمان بٹ اورمحمد آصف سے مختلف ہے، انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا تھا۔