مشتبہ پیکٹ ملنے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ منسوخ

16 مئی 2016

لندن (بی بی سی رپورٹ) انگلش پریمیئر لیگ کے آخری دن مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے شروع ہونا تھا لیکن پہلے اس کے آغاز میں تاخیر کا اعلان کیا گیا اور پھر اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کی منسوخی کا فیصلہ پولیس کے مشورے پر کیا گیا۔ بعدازاں پیکٹ کو تباہ کردیا گیا۔