کاہنہ: کھیلوں کی گرائونڈ کیلئے کھلاڑیوں اہل علاقہ کا مظاہرہ ، فیروز پور روڈ بلاک

16 مئی 2016

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کرکٹ کلب اور اہل علاقہ کی دوسری تنظیموں کی طرف سے علاقہ کے کھلاڑیوں نے گراونڈ کے حصول کے لیے فیروز پور روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کیا گیا ۔ کے سی سی رجسٹرڈکاہنہ کے کپتان چوہدری ضیاء ،برائیٹ فیوچر کلب کے کپتان راشد گجر، الفتح کے کپتان عرفان اور دوسری کلبز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کاہنہ میں جو واحد گروانڈ تھا ڈگری کالج منظور کر واکر تعمیر شروع کر وادی جس کی وجہ سے علاقہ کا واحد گروانڈ ختم ہوگیا۔ وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ۔ متبادل گروانڈ مہیا کی جاے کیونکہ وزیر اعلی ہر ضلع میں گروانڈ بنانے کی منظوری دے رہے ہیں اس لیے کاہنہ میں بھی جلد از جلد گروانڈ دیا جائے۔