پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہوگا
لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ سے شروع ہوگا ‘صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کریںگے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ اجلاس خاصا ہنگامہ خیز رہے گا ۔ اپوزیشن کی طرف سے صوبے میں امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر ایشوز اٹھائے جائینگے۔