6 خود کشیاں: نوبیاہتا دلہن، جوڑے نے شادی نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کر دیا
سادھوکے؍ سرگودھا؍ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) سادھوکے میں خاوند سے ناچاقی پر نوبیاہتا دلہن نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں موضع گوناعور کی گلنازبی بی کی دوماہ قبل گوجرانوالہ کے احمد سے شادی ہوئی تاہم دونوں میں ناچاقی رہنے لگی اور چند روز قبل وہ خاوند سے روٹھ کر اپنے میکے آگئی۔ گزشتہ روز اس نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ سرگودھا کے نواحی گائوں صالت والا میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ریحانہ کوثر اور محمد اکبر کے درمیان عشق چل رہا تھا۔ شادی نہ ہونے پر دونوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیصل آباد میں مختلف وجوہات پر 14 سالہ لڑکی نے کالا پتھر کھا کر 28 سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ عارف علی کے 28 سالہ بیٹے محمد علی نے بے روزگاری سے تنگ آ کر گوجرہ کے نواحی علاقے 178 ج ب کے رہائشی ارشاد علی کی 14 سالہ بیٹی ماریہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کالا پتھر کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ منڈی بہائو الدین کے نواحی گائوں بادشاہ پور میں بیوی نے خاوندکے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر دو معصوم بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، موقع پر موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے خاتون کو زندہ نکال لیا۔ دو بچوں کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑا پر وٹہ سٹہ کی شادیوں کا انجام ناراضگی کی صورت میں ہوا رخسانہ بی بی گذشتہ روز نہرلوئر جہلم کینال میں اپنے دو بچوں ڈھائی سالہ فیضان اور ایک سالہ روبینہ کے ساتھ نہر میں کود گئی۔ سیالکوٹ میں حالات سے تنگ آ کر خاتون خانہ آصفہ پروین نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ناخلف بیٹے کے ہاتھوں تنگ 70 سالہ باپ نے پریس کلب کے سامنے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جسے صحافیوں اور شہریوں نے ناکام بنا دیا۔ نواحی گائوں گھڑیال کلاں کے دکھی باپ ریاض احمد نے زارو قطار روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس کے نشئی بیٹے مختار احمد عرف بلو نے وحشیانہ تشدد کر کے اس کا بازو اور ٹانگ توڑ دی ہے۔