وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ اور دوسرے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سی سی آئی کے اجلاس میں نجکاری کے بعض معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔