روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ : اعصام الحق قریشی کی جوڑی کو شکست
روم (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بوپنا کی جوڑی کو روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں شکست ہو گئی۔ امریکی برائن برادرز مائیک برائن اور بوب برائن نے اعصام الحق کی جوڑی کو سات پانچ اور چھ ایک سے شکست دی۔ سربیا کی اینا آئیوانووک نے روسی حسینہ ماریہ شراپووا کو چھ ایک اور چھ چار سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ اگنیسکا راڈوینسکا اور سیرا ایرانی بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹومی ہاس، ایم راؤنک‘رافیل نڈال ‘اینڈی مرے بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔