جنرل راحیل کی عالمی ریکارڈ ہولڈر نو سالہ طالب علم رائے حارث کو مبارکباد، فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی اجازت
راولپنڈی (اے پی اے) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے نو سالہ پاکستانی طالب علم رائے حارث منظور کو سراہتے ہوئے انہیں چھوٹی عمر میں او لیول کے امتحان میں اعلیٰ کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رائے حارث منظور کی درخواست پر آرمی چیف نے انہیں فیلڈ میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی بھی اجازت دی۔