کنٹرول لائن: پاک فوج نے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں
ہجیرہ (آن لائن) بٹل پونچھ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ دوسرے روز بھی جاری رہی۔ پاک فوج نے بھرپور کارروائی کر کے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔ آزادکشمیر کے سیاسی وسماجی رہنمائوں نے بھارتی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔