قتل کیس میں مفرور پولیس انسپکٹر کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ کی برہمی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے قتل کیس کے مفرور مرکزی ملزم پولیس انسپکٹر کی دو سال گذرنے کے باوجود عدم گرفتاری اور ایف آئی آر کے دیگر ملزمان کو پولیس تفتیش میں بے گناہ قرار دے کر ان کے نام خارج کرنے پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار ہی نہیں کرنا چاہ رہی عدالت نے ڈی پی او بہاولنگر کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی پولیس کی مہلت کی استدعا پر سماعت 6ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔