عالمی مالیاتی اداروں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے حکومت پاکستان کو گیس کی قیمتوں میں مناسب حد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں 280 ٹریلین کیوبک فیٹ قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن گیس کی قیمتیں عالمی سطح کے مقابلے میں کافی کم ہونے کی وجہ سے اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ نہیں مل پا رہا۔ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو تجویز دی ہے حکومت گیس کی قیمتوں کا تعین منصفانہ طریقے سے کرے جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے گیس کی رسد میں بہتری آئے گی بلکہ حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔