روس کیساتھ خلائی تعاون جاری رہے گا: ناسا
فلوریڈا (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیق کے ادارہ ناسا نے کہا ہے کہ یوکرائنی بحران پر اختلافات کے باوجود ناسا اور روس کے مابین خلائی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکی خلائی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناسا کو اب تک روس کی جانب سے خلائی تعاون معطل کرنے سے متعلق کوئی نوٹس نہیں ملا ۔ ناسا نے توقع ظاہر کی ہے کہ روس امریکی خلائی ادارے کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے بارے میں تعاون جاری رکھے گا۔