بحرانوں کا خاتمہ خودساختہ نظریے سے نہیں، نظام مصطفیؐ کے نفاذ سے ہو گا: ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بحرانوں کا خاتمہ اور مسائل کا حل کسی سیاسی جماعت کے منشور یا کسی کے پیش کردہ خود ساختہ نظریے سے نہیں بلکہ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور سود سے پاک اسلامی نظام معیشت کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پرزچہ، تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا امیر حمزہ، حافظ شعیب الرحمن، مولانا حسین اکبر، حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا عبدالمالک سمیت دیگر نے لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔