مزارات صحابہ ؓ پر حملے دہشت گردی ہے : تحریک صراط مستقیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحر یک ِصرا ط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزاراورحضرت عمار بن یاسر مسجد کو شہید کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ خارجی اور رافضی قوتیں اسلام اورشعائراسلام کے خلاف متحرک ہو چکی ہیں۔اُمت مسلمہ اپنے اتحاداورایمان کی قوت سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے۔ مزارات صحابہ کرامؓ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا اسلام دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ میں مقدس شخصیات کے مزارات کی حرمت پامال کیے جانے کے بارے میں آواز بلند کرے۔