پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن فیس سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ
لاہور( پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا کہ گذشتہ روز ایل ڈی اے لاہور نے علامہ اقبا ل ٹائون اور جوہر ٹائون لاہور میں واقع متعد دپرائیویٹ سکولوں کو اس وقت کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سیل کر دیا جب ان تعلیمی اداروں میں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کو یہ سکول سیل کرنے سے پہلے انہیں نوٹس دینا چاہیئے تھا کہ آپ نے اگر فلاں تاریخ تک کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کی تو ہم آپ کے سکول کو سیل کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کمرشلائزیشن فیس میں اتنا اضافہ کر دیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کیلئے فیس ادا کرنا بہت مشکل ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن فیس سے مستثنیٰ قرار دیں تاکہ وہ فروغ تعلیم کیلئے کام کر سکیں ۔