قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے آٓخری سیشن کا ٓخری اجلاس ہے وفاقی وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون 2014ء کو طلب کرنے کی سمری بھجوا دی ہے جس سے صدر مملکت ممنون حسین کا پہلا خطاب ہو گا وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پورے پارلیمانی سال میں پارلیمنٹ کو 8 دن دئیے ہیں ان میں جمعرات کا دن بھی شامل ہے۔ اسحق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپنی وزارت کا کیس لڑا انہوں نے کہا کہ ڈالر کو 98 روپے تک لانے پر بعض لوگوں نے استعفاٰ دینے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رکھا تھا‘ایک وقت تھا کہ دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا اب وہ صورتحال نہیں رہی‘ افراط زر میں مزید کمی لا کر اسے 5.6 فیصد تک لائیں گے‘جولائی تک زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38