عوامی نیشنل پارٹی کا مرکز اور صوبوں میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا اعلان اسفند یار ولی کہتے ہیں سمجھتے تھے ریفری فخرالدین جی ابراہیم ہیں مگر وہ حکیم اللہ محسود نکلا.
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ انہیں اکھاڑے میں ہاتھ پائوں باندھ کر اتارا گیا ،جمہوری لوگ ہیں انتخابی نتائج کو قبول کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اے این پی مرکز اور صوبوں میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی اور دوبارہ مضبوط ہوگی،اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ جس نے نشست جیت لی اس نے انتخابات کو شفاف قراردیدیا اور جو ہار گیا اس نے دھاندلی کا شور مچا دیا،ان کا کہنا تھا کہ سمجھتے تھے ریفری فخرالدین جی ابراہیم ہونگےمگر وہ حکیم اللہ محسود نکلادہشتگردی نے اے این پی کاجو مینڈیٹ چھینا ہے اسے ضرور واپس لیں گے۔