مکرمی! الفلاح ٹاﺅن عرصہ 30سال سے نہایت کسمپرسی کی حالت میں ہے۔ اس پر نہ کینٹ بورڈ نے توجہ دی اور نہ سول حکومت نے حالانکہ یہ علاقے پوش علاقہ اور لمز کے ساتھ ملحقہ ہے۔ نہ کوئی سڑک، نہ کوئی مین سوئچ جس کی وجہ سے لوگوں نے گھروں میں غرقی سسٹم بنوایا ہوا ہے جسے تمام ٹاﺅن کا پانی ناقابل استعمال ہے۔ ستم یہ کہ گندا روہی نالہ بھی ساتھ گزر رہا ہے۔ جس سے ہیپاٹائٹس کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور اموات بھی ہوئی ہیں۔ کیبنٹ بورڈ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الفلاح ٹاﺅن میں ٹیوب ویل نصب کرایا ہے جس کا ٹرانسفر بھی نصب ہو چکا ہے مگر تاحال ٹیوب ویل چالو نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں ٹاﺅن کا آدھا حصہ میں پائپ بھی نہیں ڈالا۔ جو پائپ ڈالا گیا ہے۔ وہ بھی جگہ جگہ سے خراب ہے لہٰذا آپ کی وساطت سے حکام بالا اور کور کمانڈر صاحب کی خدمت میں التماس ہے کہ وہ خصوصی توجہ دے کر ٹیوب ویل چالو کرایا جائے اور فلٹر پلانٹ بھی نصب کیا جائے۔ (شیخ احسان و دیگر)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024