کوئٹہ (بیورو رپورٹ) قلات کے علاقے میںتیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی سکیورٹی پر مامور فرنٹیر کور کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملے کے نتیجے میں صوبیدار میجر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زاوہ میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی بی جی پی کی سکیورٹی پر مامور فرنٹیر کور کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صوبیدار میجر نیاز محمد، حوالدار جمعہ خان اور ڈارئیور زبیر احمد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024