راولپنڈی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اس ملک کے وڈیروں اور جاگیرداروں سے لوٹی گئی دولت وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے اس ملک کے مسائل میں پھنسے عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے پرچم تلے اکٹھے ہوں اور ملک میں انقلاب لانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ 63 سال تک اس ملک کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کا احتساب کیا جا سکے اور ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے۔ گزشتہ شب ملک کے 30 بڑے شہروں میں ”جہد مسلسل“ کے نام سے ایم کیو ایم کی کارکردگی پر مبنی ٹیلی فلم کی تقریب کے موقع پر ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس ملک کی بہتر خدمت کر سکتی ہے اور اس کی صلاحیت رکھتی ہے اور میں آج پھر اس عہد کی تجدید کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو لوٹ مار کرنے والوں کا ہر صورت احتساب کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38