لاہور( پ ر) پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایران کے شہر مشہد کے میئر سید محمد پژمان نے وفد کے ہمراہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔سید محمد پژمان ہسپتال کے وزٹ کے دوران مریضوں کو بلا تفریق کینسر کے علاج کے لئے دی جانے والی جدید ترین سہولیات سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے ہسپتال کی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی اور پندرہ سال کی مختصر مدت میں شوکت خانم کینسر ہسپتال جیسا عظیم الشان ادارہ بنانے پر عمران خان اور پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ہسپتال کو پاکستانی قوم کے لئے ایک ورثہ بھی قراردیا۔اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفسر، ڈاکٹر فیصل سلطان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ہسپتال کی تاریخ اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ ہسپتال میں زیرِ علاج75 فیصد کینسر کے مریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے اور ہسپتال نادار اور مستحق مریضوں کے علاج پر گزشتہ پندرہ سالوں میں اربوں روپے خرچ کرچکا ہے۔ اس سے قبل معزز مہمانوں کی ہسپتال آمد کے موقع پر شعبہ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر طارق انجم اور منیجر نائلہ خان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ہسپتال کا وزٹ کرایا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024