لاہور/ قصور/ چونیاں (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) لاہور میں ڈاکوﺅں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا جبکہ چونیاں کے نواح میں مزاحمت پر 2 افراد کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاﺅں ڈھکوکے قریب 16 ڈاکو ناکہ لگا کر گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ایک پک اپ نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے اس میں سوار ملتان سے مصطفیٰ آباد جانے والے محمد صدیق اور محمد رشید موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور بلال شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکوﺅں نے اس مقام پر 6 گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹا۔ علاوہ ازیں ڈاکوﺅں نے لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں عطاالرحمن کے گھر سے 40 لاکھ، شیرا کوٹ میں سلیم اللہ کے گھر سے 15 لاکھ، فیکٹری ایریا میں عمران یوسف کے گھر سے 11 لاکھ، ہنجروال میں شفیق کے گھر سے 8 لاکھ، ہربنس پورہ میں فرمان کے گھر سے 8 لاکھ، جنوبی چھاﺅنی میں عابد کے گھر سے 6 لاکھ، شفیق آباد میں فضل محمود کے گھر سے 5 لاکھ، ہنجروال میں ناصر محمود کے گھر سے 3 لاکھ، شاہدرہ میں آصف کے گھر سے 2 لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں امان اللہ کے گھر سے ہزاروں‘ اکبری گیٹ میں شادی سے واپس آنے والے کار سوار حاجی طلعت محمود اور اسکی فیملی سے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے چار ڈاکوﺅں حمزہ، علی سہیل، شیخ منیر اور ایک نامعلوم کو گرفتار کر لیا۔ ڈاکوﺅں نے ساندہ میں باسط اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ، گلشن اقبال میں امجد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ، شاہدرہ میں ریاض کی دکان سے پونے دو لاکھ، لیاقت آباد میں حافظ عثمان اور شفیق آباد میں ارشد‘ نصیر آباد‘ کوٹ لکھپت، سٹی رائے ونڈ، گجرپورہ، گارڈن ٹاﺅن، شادباغ، لاری اڈہ، شاہدرہ اور ہڈیارہ میں راہ گیروں سے ہزاروں کی نقدی زیورات اور موبائل فونز چھین لئے۔ گلشن اقبال، ماڈل ٹاﺅن، جوہر ٹاﺅن، کاہنہ، غالب مارکیٹ اور ساندہ سے 6 گاڑیاں جبکہ گرین ٹاﺅن، نصیرآباد، سول لائنز، اچھرہ، گلبرگ، اسلام پورہ، گلشن راوی، لٹن روڈ اور لیاقت آباد سے 9 موٹرسائیکلیں چوری ہو گئی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024