لاہور (نمائندگان + سٹاف رپورٹر + مانیٹرنگ سیل) پنجاب مےں ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظفر گڑھ اور وہاڑی مےں قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔ فیصل آباد کی صوبائی سیٹ مسلم لیگ ن اور جتوئی کی آزاد امیدوار نے جیت لی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 178مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمشید دستی 54056 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہےں جبکہ ان کے قریبی حریف پاکستانی جمہوری پارٹی کے نوابزادہ افتخار رہے جنہوں نے 50913 ووٹ لیے۔ اس حلقے مےں غلام مصطفی کھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ این اے 167سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار اصغر جٹ نے 71963ووٹ حاصل کیے، ان کے قریبی حریف عوامی اتحاد کے امیدوار نذیر آرائیں رہے جنہوں نے 44549ووٹ حاصل کیے، یہاں شاہد مہدی نسیم 32941 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ، صوبائی حلقے پی پی 259 جتوئی کے تمام 103پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار باسط احمد سلطان بخاری نے 32512 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ ان کے قریبی حریف پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ لغاری رہے جنہوں نے 30247ووٹ لیے۔ پی پی 63 فیصل آباد کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے میاں آصف اجمل 36031 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہےں جبکہ ان کے قریبی امیدوار پیپلز پارٹی کے رانا آفتاب رہے جنہوں نے 28456ووٹ حاصل کیے۔ پےپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں کی طرف سے پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کی شاندار کامےابی پر مٹھائی تقسےم کی گئی اور کارکنوں نے جئے بھٹو ۔۔جئے بے نظےر ۔۔زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگائے گئے پےپلز پارٹی پی پی 153 لاہور کے بنک سٹاپ چونگی ا مرسدھو مےں ڈاکٹر ندےم اشرف کی رہائش گاہ مےں جشن کا اہتمام کےا گےا جس مےں مقامی رہنما ڈاکٹر منظور ، رفےق اعوان ، پےپلز ےوتھ آرگنائزےشن کے کارکنوں کے علاوہ پےپلز پارٹی لاہور کے سےکرٹرہ اطلاعات ملک اظہر علی مغل نے خصوصی شرکت کی ۔ پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر ملک احسان گنجیال نے بھی پارٹی امیدواروں کی جیت پر اپنی رہائش گاہ کے باہر اکھٹے ہونے والے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ پےپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سےکرٹری اطلاعات رانا فاروق اشرف کی رہائش گاہ پر پےپلز پارٹی کی فتح پر مٹھائی تقسےم کی اور جےتنے والے پارٹی امےدواروں کو مبارکباد دی گئی۔ فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر رانا آفتاب کے مقابلے میں مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے۔ دوسری جانب مظفرگڑھ سے جمشید دستی کی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024