کراچی(کا مر س ر پو رٹر ) وزیراعلی سندھ کے مشیر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ بجٹ میں صوبہ سندھ کے لئے پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے، ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر سندھ حکومت کے تحفظات جلد دور کر دیئے جائیں گے۔ کراچی یونیورسٹی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے تحت وفاقی بجٹ دوہزار دس گیارہ پر اظہار خیال کے لئے سیمینار ہوا۔ سیمینار سے خطاب میں ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ پہلی بار سندھ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ترقی کے لئے پانچ سالہ منصوبہ پیش کیا جارہا ہے جس میں تعلیم اور صحت سمیت دس شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے اصرار کیا کہ سندھ حکومت کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر بعض تحفظات ہیں لیکن انہیں بہت جلد دور کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خدمات پر ٹیکس کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کر دیا ہے۔ ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ورلڈ بینک نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ معاشی خوشحالی لانے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ملک میں معاشی اصلاحات لائی جائیں ، ڈاکٹر نزہت احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک اندازے کے مطابق موجودہ بجٹ میں889سے920ارب روپے کے درمیان خسارے کا امکان ہے جوجی ڈی پی کے 6.3 سے 6.6فیصد کے برابر ہے، انہوں نے کہ اس خسارے کو ہم ٹیکس ، بیرونی وسائل ، اندرونی اور بیرونی قرضوں سے پورا کرسکتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024