سینٹ لوسیا (اے پی پی)عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل (آج)اتوار کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیاتھا جبکہ دوسرے کھیلے گئے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فانئل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ انگلش ٹیم کے کپتان پال کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں سری لنکن ٹیم کو شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ٹیم فائنل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔دوسری جانب کینگروز ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ٹیم نے پاکستان کے خلاف جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور کھلاڑی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ٹوئنٹی 20ورلڈ کے فائنل میں انگینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرے گی اور قوم کو ورلڈ کپ کی صورت میں 2010کا تحفہ پیش کریںگے۔آئی سی سی ویمن ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا ۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024