اسلام آباد (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا قطعی طور پر یقین نہیں تھا کہ آسٹریلیا جیت جائے گا تاہم آسٹریلوی ٹیم نے ناممکن کو ممکن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے قومی ٹیم کے خلاف سیمی فائنل میں فتح حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نمبر ون ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کی جیت پر حیران ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم آسٹریلوی بلے بازوں کیمرون وائیٹ اور مائیکل ہسی کی یاد گار اننگز کی بدولت وہ فتح سے محروم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسابہت کم ہوتا ہے اور وہ اس پر کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اور نا ممکن کو ممکن بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کی خطر ناک ٹیم ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024