چلی میں امریکی سفارت خانے سے گرفتار کئے جانے والے پاکستانی طالب علم پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سانتیاگو میں امریکی سفارتخانے سے گرفتار کئے جانے والے پاکستانی طالبعلم سیف الرحمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر دھماکہ خیز خواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ سیف الرحمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت لایا گیا۔ تاہم بعد میں سیف الرحمان کو رہا کر دیا گیا۔ چلی کی انتظامیہ نے اس موقع پر یہ موقف اختیار کیا کہ سیف پر نظر رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ کہ سیف کو گزشتہ دنوں سانتیاگو میں واقع امریکی سفارتخانے سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے امریکی ویزے کی منسوخی کے بعد سفارت خانے گئے تھے۔ صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیف خان سانتیاگو کے یورو ہوٹل میں معمولی تنخواہ پر انٹرن کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان کی گرفتاری پر ان کے ساتھی کارکن بھی پریشان تھے۔