وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقیوم جتوئی نے بتایا کہا کہ انہوں نے جمہوریت کی پاسداری کے لیے استعفیٰ دیا کیونکہ ان کا حمایت یافتہ امیدوار ضمنی انتخاب ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہار، جیت جمہوریت کا حصہ ہے تاہم حلقے کے عوام نے ضمنی انتخابات میں ان پراعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ عبدالقیوم جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں اور ان کی پالیسیوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں بیٹھ کرعوام کی خدمت کے لئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پی پی دو سو انسٹھ مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ سمیع اللہ خان لغاری شکست سے دوچار ہوئے ہیں جبکہ انہیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار عبدالقیوم جتوئی کی بھر پور حمایت حاصل تھی
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024