لاہور (وقائع نگار) اجوکا تھیٹر کے زیراہتمام بلھے شاہؒ کے کلام پر مشتمل قوالیوں کے البم کے افتتاح پر محفل قوالی کا انعقاد کیا گیا۔ اجوکا تھیٹر کے پچیس سال مکمل ہونے پر بلھے شاہؒ کے کلام پر مبنی قوالیوں کے البم کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر محفل قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ”بلھا“ کے ٹائٹل سے ریلیز ہونے والے قوالیوں کے اس البم میں سترہ قوالیاں شامل کی گئی ہیں۔ بلھے شاہؒ کے کلام پر مبنی یہ قوالیاں اجوکا تھیٹر کے معروف کھیل ”بلھا“ میں شامل کی جا چکی ہیں۔ یہ قوالیاں میکال بینڈ کے ٹیلنٹڈ گلوکار جاوید بشیر اور ہمنواوں کی آواز میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ یہ قوالیاں ڈی وی ڈی‘ سی ڈی اور کیسٹ پر ریلیز کی گئی ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024