ملتان(سپیشل رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئرندیم ممتا ز قریشی نے کہا کہ منرل واٹر کے نام پر بوتل بند پانی کے 27برانڈز کا مضر صحت ہونا تشویش ناک ہے، ملک میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پہلے ہی عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن ہوئی ہے مگرپیسے خرچ کرکے قوم جو پانی استعمال کررہی ہے وہ بھی استعمال کے قابل نہیں ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عام لوگوں کے پینے کیلئے فراہم کئے جانیوالے پانی کی چیکنگ کے طریق کار کو زیادہ سخت و معتبر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔
بوتل بند پانی کے 27برانڈز کا مضر صحت ہونا تشویش ناک : ندیم ممتا ز
Mar 16, 2025