خانیوال (خبر نگار) وزیر مملکت برائے توانائی وپبلک افیئرز عبدالرحمن خان کانجو نے کہا ہے بلوچستان دہشت گردی درحقیقت بلوچستان کے کلچر پر حملہ ہے بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے عوام اگلے چند روز میں دیکھیں گے دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے کہ پھر ایسا سانحہ رونما نہ ہو وہ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما میاں اکرام اللہ کمبوہ کے ڈیرے پر افطار ڈنر استقبالیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں ہر سال بلوچستان کی سر زمین پانچ ارب پیدا کرے گی اور ترقی و خوشحالی کا عمل تیز ہو گا یہی بات ملک دشمن قوتوں کویہ قبول نہیں لیکن عوام کے تعاون سے ان کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں بہتری لانے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ گرین میٹر لگاتے وقت جو معائدہ کیا گیا ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی یہ معائدے جوں کے توں رہیں گے نئے صارفین کے ساتھ نئے معاہدے کئے جائیں گے سولر سسٹم سے حاصل ہونے والی توانائی کا بوجھ غریب عوام پر پڑ رھا ھے جسے ختم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پرممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف،سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا، میاں اکرام اللہ کمبوہ، میاں عبیداللہ کمبوہ، میاں سیف اللہ کمبوہ دیگر نمائندہ شخصیات سابق یونین ناظمین مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سولر صارفین سے ہونیوالے معاہدوں کی پاسداری ہو گی: عبدالرحمن کانجو
Mar 16, 2025