اسلام آباد چیمبر، آذربائیجان سے مضبوط کاروباری تعلقات کا خواہاں ہے، ناصر منصور

Mar 16, 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اقتصادی ترقی اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے آذربائیجان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ بات آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے آذربائیجانی کاروباری شخصیت رامین زمانوف سے چیمبر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ناصر منصور قریشی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی سی سی آئی، صنعت، تجارت اور خدمات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10,000 سے زائد اراکین کی نمائندگی کرتا ہے اورسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک تجارتی وفد باکو بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے اقتصادی تعاون کی مکمل صلاحیت کو کھولنے کے لیے دو طرفہ تجارتی مشنز اور B2B ملاقاتوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کاروباری تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبوں کی وکالت کرتے ہوئے دونوں ممالک کی بے پناہ سیاحتی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔آذربائیجان کے ایوی ایشن، تعمیرات اور مہمان نوازی کے شعبوں کی اہم شخصیت رامین زمانوف نے پاکستان کی مہمان نوازی اور قدرتی حسن کی تعریف کی۔

مزیدخبریں