اسلام آباد(خبرنگار)ٹیکانے پاکستان میں پندرہ سو خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ،ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط نے پاکستان بیت المال کے اشتراک سے رمضان المبارک کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم کیے ،اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں راولپنڈی، مریدکے (پنجاب)اور اوگی (خیبر پختونخواہ)کے مستحق خاندانوں میں 1,500 فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کیے لیے ٹیکا نے یہ پیکٹس پاکستان بیت المال کے حوالے کیے، جو ان کی مستحق خاندانوں تک منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نزیر اوغلو نے پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے اس بابرکت موقع پر، ہم اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے یکجا ہوئے ہیں،پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر جنرل، سینیٹر کیپٹن (ر)شاہین خالد بٹ نے کہا کہ ترکی کی حمایت ہمیشہ ہمارے لیے ایک اہم ذریعہ طاقت رہی ہے۔ آج ہم دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی اور یکجہتی کی ایک اور روشن مثال پیش کر رہے ہیں۔
ٹیکانے پاکستان میں پندرہ سو خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکٹس تقسیم کردیئے
Mar 16, 2025